10 فروری، 2026، 11:46 AM

فضائیہ ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی کمانڈر

فضائیہ ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی کمانڈر

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل بہمن بہمرد نے کہا ہے کہ فضائیہ اعلیٰ ترین سطح کی تیاری میں ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل بہمن بہمرد نے کہا ہے کہ فضائیہ اعلیٰ ترین سطح کی تیاری میں ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گی۔

تہران میں تعینات غیر ملکی فوجی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل بہمرد نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ملک پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے قیمتی تجربات نے ایرانی فضائیہ کو جدید خطرات کے مطابق اپنی جنگی صلاحیتوں کو ازسرِ نو منظم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایرانی عوام اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گی۔

ایرانی کمانڈر نے 1979 کے انقلاب میں فضائیہ کے تاریخی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 19 بہمن کے واقعات نے انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائیہ ہمیشہ دفاعی اور سفارتی میدان میں بھی فعال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے غیر ملکی فوجی اتاشیوں کی میزبانی اس مقصد سے کی ہے کہ یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن کسی بھی جارح قوت کے خلاف پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں اور بھرپور جواب دیں گے۔

ڈرون صلاحیتوں کے حوالے سے جنرل بہمرد نے کہا کہ ایرانی فضائیہ ملک میں بغیر پائلٹ طیاروں کی ٹیکنالوجی کا بنیادی مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودکش ڈرونز، نگرانی کے نظام اور فضائی گشت کے تمام وسائل مکمل طور پر فعال اور ہر مشن کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ کے تجربات کو مسلسل اپ ڈیٹ اور عملی مشقوں میں شامل کیا گیا ہے، جس کے باعث فضائیہ خاص طور پر ڈرون شعبے میں کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

News ID 1937959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha